آسٹریا میں لاک ڈاون کا دورانیہ 18جنوری تک بڑھا دیا گیا
ویانا:آسٹریا میں لاک ڈاون کا دورانیہ 26 دسمبر سے 18 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔آسٹریا میں لاک ڈاون کے دوران سب تجارتی مراکز 18جنوری تک بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹل 24 جنوری تک بند رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایاگیا کہ نئے لاک ڈاون کا اطلاق ہر اس فرد پر ہوگا جس نے جنوری کے وسط میں ہونے والے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹوں کے دوسرے مرحلے میں حصہ نہیں لیا جبکہ 15 تا 17جنوری تک آسٹریا میں منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ لوگ بڑے پیمانے پر ٹیسٹوں میں شرکت کریں۔وزیراعظم سبسٹین کرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض کے وقت سیاحت و ثقافت اور معیشت کی بحالی کا واحد راستہ ایک ہی وقت میں تعداد کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔
Load/Hide Comments


