میں اکیلا رہ گیا ہوں اور اسے کبھی فراموش نہیں کروں گا، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے رہنماوں نے مجھے انتخابی نتائج کو بدلنے کے معرکے میں تنہا چھوڑ دیا اور اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے تنہا چھوڑنے پرافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے ری پبلکن پارٹی کے کم سے کم 8 سینیٹروں کو انتخابات میں شکست سے بچایا اور انھیں کامیابی دلوائی جن میں ری پبلکن پارٹی کے صدر مک کانل بھی شامل ہیں۔ لیکن انہوں نے بھی میرا ساتھ چھوڑ دیا اور وہ ڈیموکریٹ کے ساتھ میری لڑائی کا صرف نظارہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں