پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ، راس ٹیلر اور ولیمسن کی نصف سنچریاں

ماؤنٹ منگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کے اختتام پر کیویز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے۔

ماؤنٹ مونگا نوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو 13 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ کیویز بلے باز ٹام لیتھم 4 جبکہ ٹام بلنڈل صرف 5 رنز بناسکے۔

کیویز اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے وکٹ پر جم گئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز پر راس ٹیلر کو بھی اپنا شکار بنایا، راس ٹیلر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کمی ہو گی لیکن کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔قومی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور حارث سہیل شامل ہیں۔ فواد عالم، فہیم اشرف، یاسر شاہ اور محمد عباس بھی ٹٰم کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں