کشمیر ی مسلمانوں نے پنڈت کی آخری رسومات میں مد د دی
سرینگر :غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیری مسلمانوں نے ایک بار پھر مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارہ اور انسانیت نوازی کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مقامی کشمیری پنڈت ناتھ جی بھٹ کی آخری رسومات میں مدد دی اور اس حوالے سے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے گاؤں وسن کنگن میں جمعہ کے روز 90سالہ ناتھ جی بٹ کا انتقال ہوا۔ آنجہانی کے پڑوسی کشمیری مسلمانوں نے نہ صرف اسکی آخری رسومات کے انتظامات کیے بلکہ ارتھی کو اپنے کندھوں پر اٹھاکے شمشان گھاٹ لے گئے اور چتا کو آگ لگانے کیلئے درکار لکڑی اور دیگر چیزیں مہیا کیں۔ ناتھ جی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ 1990کی دہائی میں جب بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کیلئے کشمیری پنڈتوں کو وادی سے نکالا تو اس نے وادی میں ہی رہنے کی ترجیح دی تھی۔


