صنعتوں کا پہیہ چلنے سے سیالکوٹ، فیصل آباد میں لیبرکی کمی کا سامنا ہے: حفیظ شیخ
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آٹوموبائل، سیمنٹ، کھاد، موٹر سائیکل کی صنعت میں بہتری آرہی ہے، صنعتوں کا پہیہ چلنے سے سیالکوٹ،فیصل آباد اوردوسری جہگوں پرلیبرکی کمی کا سامنا ہے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران حکومت نے معیشت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے، ایک کروڑ50لاکھ افراد جبکہ خاص طورپرخواتین کومالی معاونت فراہم گئی، احساس پروگرام کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران چھوٹی صنعتوں کے بجلی کے بل حکومت نے ادا کیے، بڑی صنعتوں کے قرضوں کی واپسی کوایک سال کے لیے موخرکیا گیا، بڑی صنعتوں کے ملازمین کے لیے پے رول سکیم دی گئی تاکہ وہ بے روزگارنہ ہوں۔ برآمدی شعبے کو250ارب روپے کے ریفینڈزادا کیے گئے۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، آٹوموبائل، سیمنٹ، کھاد، موٹر سائیکل کی صنعت میں بہتری آرہی ہے، صنعتوں کا پہیہ چلنے سے سیالکوٹ،فیصل آباد اوردوسری جگہوں پرلیبرکی کمی کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کا آمدن اوراخراجات کا بیلنس مثبت ہے، کوشش ہے گندم اورچینی درآمد کرکے ان کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، ملازمتوں کے نئے مواقع کے لیے کامیاب جوان پروگرام اورتعمیراتی شعبے کومراعات دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے گھروں کی سکیم کے لیے 36ارب روپے رکھے ہیں، زرعی پیداوارمیں اضافے کے لیے کھاد پرسبسڈی دی جارہی ہے، ٹماٹر،پیازاوردوسری چیزوں کی قیمتوں میں کافی کمی آئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، ا?رڈرز پورے کرنا مشکل ہو گیا۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سے 7 ہفتوں کے دوران اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے، کورونا کے باوجود جولائی سے نومبرکے دوران ٹیکس وصولی میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے، صاحب حیثیت افراد سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،صعنتوں کومراعات دی جارہی ہیں۔ #/s#


