طلبا رہنما وں کی گرفتاری کی مذمت، مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ایڈمن بلاک بند کردینگے، زبیر بلوچ
آواران:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزئشن پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے سامنے سے بی ایس او پجار اور بی ایس او کے رہنماوں پر تشدد و ان کو گرفتار کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، جامعہ بلوچستان کے شعبہ امتحانات طلبا کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کو گرفتار کروا رہا ہے، جامعہ بلوچستان کے تمام شعبہ جات زبوں حالی کا شکار ہیں، نت نئے طریقوں سے بلوچوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ فوری طور پر بی ایس او پجار کے عمیر بلوچ، وسیم بلوچ، بی ایس او کے جنرل سیکرٹری منیر جالب و دیگر گرفتار طلبا کو رہا کرواے، انہوں نے کہا کے اگر جامعہ بلوچستان کے شعبہ امتحانات نے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور طلبا کو رہا نہیں کیا گیا تو کل سے جامعہ بلوچستان کا ایڈمن بلاک بند کردینگے، جامعہ کے حکام فرعون بنے بیٹھے ہیں، بلوچستان کے وسائل سے چلنے والے اداروں کو بلوچ طلبا کے لیے جہنم بنادیا گیاہے، احتجاج کرنا طلبا کا جمہوری حق ہے، بی ایس او پجار اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی، کارکن کسی بھی احتجاجی کال کے لیے تیار رہیں، مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج کو وسعت دے کر امتحانا ت کا بائیکاٹ کرینگے