ہرنائی واقعہ کی مذمت، امن کیلئے سیکیورٹی فورسز جوانمردی سے برسرپیکار ہیں، نواب زہری

کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ اور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بلوچستان کے قیام امن میں سیکورٹی فورسز جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں،سیکیورٹی فورسز مادر وطن کی بقاء کے لیے جانوں کانذرانہ پیش کر رہی ہیں ملک و صوبے سے دہشت گردی اور تخریب کاری کا خاتمہ قوم کے اتحاد واتفاق سے ہی ممکن ہےٗ سیکورٹی فورسز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ ہی مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کے حوصلے پست ہونگے،انہوں نے شہید اور زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں