مولانا فضل الرحمن کا عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کا مشورہ انتہائی درست ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد:وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہمولانا فضل الرحمن کا عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کا مشورہ انتہائی درست ہے، ایک دفعہ پھیلاؤ رک گیا تو یہ وباء اپنی موت آپ ختم ہو جائے گی۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر فواد چویدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کا مشورہ انتہائی درست ہے،اس وقت مذہبی قیادت سے اسی سنجیدہ رویے کی توقع کی جانی چاہئے،خود کو محدود کرنا ہی اس وقت کروناکی وباء سے نبٹنا ہے، ایک دفعہ پھیلاؤ رک گیا تو یہ وباء اپنی موت آپ ختم ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments