پشاور،وزیراعلیٰ کامندر کو آگ لگانے اور مسمار کر نے کے واقعے کا سخت نوٹس

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک کے علاقہ ٹیری میں مشتعل ہجوم کی طرف سے مندر/ سمادھی کو آگ لگانے اور مسمار کر نے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واقعے کو انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے ہیں اور اْنہیں جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ اْنہوں نے کہاہے کہ اقلیتوں کے جان و مال اوراْن کے مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اورکسی کو بھی امن و امان کو سبوتاڑ کرنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں