ٹرک ڈرائیور قتل کیس کے ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزائیں
مقتول ٹرک ڈرائیور آصف ساجدی قتل کیس میں تحصیلدار مند نورخان بہمراہ دیگر 7 لیویز مْلزمان کو دفعہ 302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر 25 – 25 سال کی قید اور 50-50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 31 دسمبر 2020 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر کی عدالت میں سیشن جج طاہر ہمایوں نے مقدمہ فرد نمبر 2019\05 بجرم 302 ق د نور خان وغیرہ کیس کا فیصلہ سناتے ھوئے تحصیلدار نور خان کو بمعہ دیگر 6 لیویز ملزمان 25 – 25 سال سزا قید اور 50 – 50 ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ مزید قصاص دیت دینے اور مضروب مختیار کوزخمی کرنے پر مزید 2 -2 سال قید کی سزاسنایا گیا۔
یاد رہے تحصیلدار نورخان نے مورخہ 9 ستمبر 2019کو شم نلینٹ کے علاقے میں تلار چیک پوسٹ پر بھتہ نہ دینے پر مقتول ٹرک ڈرائیور آصف ولد اللہ داد کا پیچھا کرکے قتل کیا تھا جس کے بعد ٹرک بے قابو ھوکر ایکسیڈنٹ ھوگیا تھا واقعہ میں مقتول ڈرائیور آصف ساجدی کا دوسرا ساتھی مختیار ولد مولابخش بھی زخمی ھوا تھا جس کے بعد مضروب مختیار کا ٹانگ کاٹا گیا تھا جو اب معذور ہیں۔