کورونا وائرس،کرغزستان کا چینی شہریوں کو ویزے دینے سے انکار

کرغزستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر چین کے شہریوں کو نئے ویزے کے اجرا کا عمل روک دیاکرغزستان کے نائب وزیر خارجہ نور لان عبدراخمانوف نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چین کے شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائیگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جو چینی شہری پہلے ہی سے ویزا رکھتے ہیں صرف انہیں ہی ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25سے تجاوز کرگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں