پاکستان کا کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رابطہ
آسیہ اندرابی بے بنیاد الزامات اور کالےقوانین کے تحت 15 برس کی غیر انسانی قید میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ،فوٹو: فائل
پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور کمشنر انسانی حقوق سے رابطہ کرکے پاکستان نے آسیہ اندرابی کی زندگی کو لاحق خطرات کو اجاگرکیا ہے۔
پاکستان کی آسیہ اندرابی کیخلاف بھارت کی مضحکہ خیز فرد جرم کی مذمت
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آسیہ اندرابی بے بنیاد الزامات اور کالےقوانین کے تحت 15 برس کی غیر انسانی قید میں ہیں ، انہوں نے معاشرتی اصلاحات کے لیے چار دہائیوں تک انتھک کام کیا ہے۔
Load/Hide Comments