عمران خان کی کوئٹہ آمد،لوگوں کو انتہائی اذیت کا سامنا کرنا پڑا
کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد،تبدیلی سرکاردیگر دعوؤں کی طرح وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کاوعدہ بھی دھرے کا دھرے رہ گیا،سڑکوں پر طویل انتظارکرکے شہری مشکلات سے دوچار،تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روزوزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کو ایئرپورٹ روڈ،نواں کلی موڑ، کے علاوہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی اور گردونواح میں شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کو مکمل طورپربند کردیاگیا جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کے باسی گھنٹوں سڑکوں پر انتظارکرتے رہے لوگوں کوانتہائی اذیت کاسامنا کرنا پڑا،عوامی حلقوں نے بتایا کہ بلندوبانگ دعوے کرنا تبدیلی سرکارکی اہم نشانی ہے دیگر شعبوں میں انقلاب لانے کی باتیں کرنیوالی تحریک انصاف کی حکومت نے پروٹوکول کے خاتمے کے دعوے کئے لیکن وزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر کوئٹہ شہر کو مکمل طورپر یرغمال بنادیا گیا جو کہ تشویشناک ہے انہوں نے بتایاکہ سڑکیں بندہونے کی وجہ پوچھنے پر نواں کلی موڑپر تعینات اہلکاروں نے بزرگ اورخواتین کیساتھ تلخ کلامی کرکے انہیں خوب ڈانٹ پلادی عوامی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے نام پر شہر کو بند نہ کیاجائے وزیراعظم ودیگر اہم شخصیات ہیلی کاپٹرکے ذریعے جائیں تاکہ شہری اذیت سے بچ سکیں۔


