ترکی،متنازع مبلغ عدنان اوکتار کو 1000سال سے زیادہ قیدکی سزا
انقرہ :ترکی کی ایک عدالت نے 10 مختلف جرائم کے الزام میں ملک کے متنازع اور خود ساختہ فرقے کے رہنما اور مبلغ عدنان اوکتار کو ہزار سال سے زیادہ قیدکی سزا سنادی۔ ترک میڈیاکے مطابق استنبول کی عدالت نے عدنان اوکتار کو ایک ہزار 75 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔عدنان اکتار پر جرائم پیشہ گروہ قائم کرنے، دھوکہ دہی، جنسی استحصال، جاسوسی، دہشت گرد تنظیم کی امداد، اغوا اور دیگر الزامات تھے.
Load/Hide Comments


