بسیمہ،سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ:بسیمہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بناکرتخریب کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو بسیمہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا ایف سی اور لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں