اسامہ ستی کا قتل ٹارگٹ کلنگ قرار

اسلام آباد: اسامہ ستی قتل کے تحقیقاتی کمیشن نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا گیا،اسامہ کے قتل سے اسلام آباد کے شہریوں میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلی،کمیشن نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ چلانے کی پرزور سفارش بھی کر دی، وزارت داخلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج پر مشتمل جوڈیشل انکوائری کرائے، کمیشن کی سفارش بھی کر دی ہے،گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جاری ہرمٹ فوری منسوخ کئے جائیں،اے ٹی ایس کے اہلکاروں کی وقتا فوقتا تربیت کی ضرورت ہے اور اسلام آباد پولیس کے وائرلیس سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے، اے ٹی ایس کے آفیسرز کی پوسٹنگ ٹرانسفر آپریشنز کے اعلی افسران کے بورڈ کی منظوری سے ہونی چاہئے، اے ٹی ایس افسران اور اہکاروں کی تعیناتی ماہر نفسیات کی منظوری سے ہونی چاہئے، اور کہا گیا کہ پولیس کا مانیٹرنگ نظام انتہائی کمزور ہے، موقع کی مناسبت سے قابو پانے کے لئے سینئر پولیس افسر کی ذمہ داری تھی کہ متعلقہ ایس پی یا ڈی ایس پی صورتحال پوچھتے اور پروسیڈ کرتے،وائرلیس کنٹرول رومز کے پاس ڈییجٹل وائس ریکارڈنگ ٹیکنالوجی ہونی چاہیے،آئی جی آفس کو وائرلیس پیغام آگے بڑھانے کے لئے افسران کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ بنانا چاہیے، اے ٹی ایس اہلکاروں کو ایس ایس پی آپریشنز کی منظوری کے بغیر عام فورس کے ساتھ تعینات نہ کیا جائے، ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی۔ #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں