سمیع اللہ مینگل شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،آل پارٹیز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
سمیع اللہ مینگل شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف آل پارٹیز،انجمنِ تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ کی لائحہ عمل پر غور کے بعد بھوک ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیاگیاتفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اجلاس میں سمیع اللہ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،علاقے میں سرعام منشیات فروشی اور چوری راہزنی کی وارداتوں کی پرزور مذمّت کی گئی کافی عرصہ گذرنے کے باوجود قاتل ابتک گرفتار نہ ہوسکے اجلاس میں کافی غور اور مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہِ عمل کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق آل پارٹیز کا وفد 24 تاریخ کو وزیرداخلہ اور دیگر صوبائی و مرکزی قیادتوں سے ملاقات کیلئے کوئٹہ جائے گا26 فروری کو آل پارٹیز،انجمنِ تاجران و زمیندار کمیٹی کا وفد نوشکی بار کونسل سے ملاقات کریگا27 فروری کو پورے نوشکی میں پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے 28 فروری کو مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گایکم مارچ کو پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہرتال کیاجائے گا جبکہ 7 مارچ پہیہ جام ہڑتال ہوگی آر سی ڈی شاہراہ بلاک کردی جائے گی