کوئٹہ،ٹر الر بے قابو ہوکر پک اپ پر جاگرا، ایک شخص جاں بحق، 4زخمی
کوئٹہ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سونا خان تھانے کی حدود میں ٹرالر بے قابو ہوکر پک اپ پر جاگرا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سونا خان تھانے کے قریب تیزرفتار ٹرالر بے قابوہوکر پک اپ پر جا گرا جس کے نتیجے میں پک میں سوار ایک شخص عبدالحمید ولد عبدالمجید سکنہ نوشکی جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ہیں
،لاش اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر شیخ زاہد ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے
Load/Hide Comments