کورونا،پروفیسرڈاکٹر غلام رسول آن لائن مفت معائنہ اور علاج کرینگے

کوئٹہ:بلوچستاں سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول نے نوول کرونا وائرس سے پیشگی بچا وکی خاطر کئے جانے والے لاک ڈان کے دوران نفسیاتی مسائل اور بیماریوں میں مبتلا افراد کا آن لائن مفت علاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کے واٹس ایپ نمبر 03133816786اور سکائپ آئی ڈیdrghulam_rasool1پر رابطہ کر کے مریض کا پورا ریکارڈ،ادویات کی تفصیل سے آگاہ کریں اور اگر نمبر مصروف ہو تو مریض اور ان کے رشتہ دار اپنی باری کا انتظار کریں انہوں نے مریضوں اور ان کے اٹینڈینٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 11بجے سے دوپہر 1:00بجے اور شام 5:00بجے سے 7:00 بجے تک رابطہ کریں،پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس سے عوام نے سراہا ہے اور کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی قرب الہی کا اصل اور بہترین ذریعہ ہے اس سلسلے میں جو ڈاکٹرز ٹیلی کلینک کے ذریعے لوگوں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں ان کا جذبہ قابل تعریف و تقلید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں