بلوچستان میں اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دینے کا فیصلہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے صوبے کے اساتذہ کے لییجاری تربیتی پروگرام کو کورونا وائرس کے پیش نظر آ ن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کنٹینیوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام جسکے ذریعے صوبے کے گیارہ اضلاع کے تین ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں کے میل فیمیل اساتذہ کو بارہ روزہ تربیتی تربیت دی جاتی ہے کو متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے موجودہ حالات کے پیش نظر آ ن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکے بعد اساتذہ تربیتی ورکشاپ سے گھر بیٹھے بزریعہ انٹرنیٹ مستفید ہو سکیں گے جبکہ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو بھی آ ن لائن سیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔ڈائریکٹر پایٹ اعجاز عظیم بلوچ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مزمل پانیزئی نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ یہ پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے اور آ ن لائن سروسز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھ سکتے ہیں،حالات معمول پر آ نے تک پروگرام کو آ ن لائن ٹریننگ سیشنز، ویب سائٹس اور ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے کے گیارہ اضلاع میں ٹریننگ کا عمل جاری رکھا جائے گا جبکہ پروگرام سے متعلق دیگر معاملات اور میٹنگز بھی آ ن لائن کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں