گوادر، انسداد پولیوکے قطرے پلانے سے انکار پر جماعت اسلامی کا کارکن گرفتار
گوادر:بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے انکار پر پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکن کو گرفتار کرلیا،مقدمہ درج،جماعت اسلامی گوادر کی جانب سے کارکن عبدالجلیل کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے سربندن میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر پولیس نے جماعت اسلامی سربندن کے کارکن عبدالجلیل ولد عبدالباقی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق محکمہ صحت سربندن کے ملازم عبدالوحید ولد نورمحمد نے پولیس تھانہ آکر رپورٹ درج کرائی ہے جس پر پولیس ایکشن لیکر جماعت اسلامی کے کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔جماعت اسلامی گوادر نے اپنے کارکن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اور کہا ہے کہ گوادر پولیس کو منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد نظر نہیں آتے اپنے بچوں کو پولیو نہ پلانا اتنا بڑا جرم بن گیا کہ ایک دیندار اور شریف نوجوان کو گھر سے اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ گوادر و سربندن پولیس کی اس عمل کو ہم غنڈہ گردی سھمجتے ہیں جماعت اسلامی کے کارکن لاوارث نہیں ہیں کہ کسی بہانے سے انھیں گرفتار کی جاے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبدالجلیل کو فوری طور پر رہا کیا جاے بصورت دیگر حالات خرابی کے ذمہ دار ضلعی انتظامیہ گوادر پر عائد ہوگی۔


