راجکمار راؤ کی پریانکا سے متعلق کیا رائے ہے؟

بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اور جان دار اداکاری سے جگہ بنانے والے راج کمار راؤ نے پریانکا چوپڑا سے متعلق اپنے لب کھول دیے۔فلم ’دی وائٹ ٹائیگر‘ میں راج کمار کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا سے متعلق انہوں دلچسپ بات کی۔انہوں نے پریانکا چوپڑا کو غیر معمولی قرار دیا اور میں ہمیشہ سے ہی اُن کے کام کا مداح رہا ہوں، مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔راج کمار راؤ نے یہ بھی کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پریانکا چوپڑا نے ایک بار بھی کسی کو محسوس نہیں کروایا کہ وہ بہت بڑی اسٹار ہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ فلم کی عکس بندی کے دوران انہوں نے بعض مناظر میں میری مدد بھی کی، میں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کرنا چاہوں گا۔فلم دی وائٹ ٹائیگر (ٹی ڈبلیو ٹی) سے متعلق راج کمار راؤ نے مزید کہا کہ فلم کی ہدایت کاری رامین بہارانی نے دی ہے جبکہ فلم اروند ایڈیگا کے انعام یافتہ ناول پر مبنی ہے۔بھارتی اداکارہ نے فلم کی کہانی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ڈبلیو ٹی ایک آفاتی کہانی ہے، میں نے فلم میں کام کی حامی ہی اسکرپٹ پڑھنے کے بعد بھری تھی۔انہوں نے کہا کہ فلم میں اپنی پرفارمنس اور اُس میں بہتر نتائج دینے کی میری اپنی ایک ترتیب ہے، جسے میں اپنی اکثر فلموں میں ڈالتا ہوں، اتنا بتادیتا ہوں کہ فلم کی کہانی بڑی مفصل ہے، جس میں تمام ہی کرداروں کو بہت اچھے کردار دیے گئے ہیں۔راج کمار راؤ اور پریانکا چوپڑا کی فلم 22 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں