انڈیا کی نامورخاتون صحافی کے ساتھ ہارورڈ میں نوکری کے نام پر دھوکہ
نئی دہلی:انڈیا کی نامور صحافی ندھی رازدان گذشتہ روز جمعہ سے سوشل میڈیا سے لے کر مین اسٹریم میڈیا تک ہر جگہ سرخیوں میں ہیں۔این ڈی ٹی وی کی سابق صحافی اپنی ایک ٹویٹ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں۔ندھی رازدان نے جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کے ساتھ آن لائن دھوکہ ہوا ہے جس کے تحت انھیں ہارورڈ یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نوکری کی پیش کش کی گئی تھی۔لیکن وہ ایک بڑا فریب ثابت ہوا سب ایک دھوکہ تھا۔ اسی کام کے لیے انھوں نے این ڈی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ‘میں انتہائی سنگین فشنگ اٹیک کا شکار ہوئی ہوں۔’اس طرح کے فشنگ حملے کا دوسرے افراد بھی وقتاً فوقتاً شکار ہوتے رہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


