مانسہرہ میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو شہریوں نے ہلاک کردیا

مانسہرہ(انتخاب نیوز)مانسہرہ کے علاقے سیال میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو شہریوں نے ہلاک کردیا۔ذرائع محکمہ جنگلی حیات کے مطابق آبادی میں گھس ا?نے والے تیندوے نے ایک شخص کو زخمی بھی کر دیا۔محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق شہریوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا ہے۔حکام محکمہ جنگلی حیات کے مطابق بظاہر یہ واقعہ ایبٹ آباد کی حدود میں پیش آیا ہے، تحقیقات کے بعد کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں