نواب اکبر بگٹی کیمپ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ
حمید آباد : صحبت پور کے پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود میں واقع نواب اکبر بگٹی کیمپ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، مال مویشی ہلاک علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب صحبت پور کے قریب پنجابی ڈپ کے مقام پر چرواہے اپنی بکریوں اور بھیڑوں کو چرانے میں مصروف تھے بکریوں کا ریوڑ پہلے سے راستے میں نصب بارودی سرنگ پر چڑھ گئیں جس کے نتیجے میں بارودی سرنگ دھماکہ سے پھٹ گئی دھماکے کے نتیجے میں 3بھیڑ موقع پر ہلاک ہوگئے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر شہید ملک محمد علی تھانہ کے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ اور ایس ڈی پی او جان محمد کھوسہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا دھماکہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس چھایا ہوا ہے وقوعہ کا تاحال کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے


