ایرانی ڈیزل کی ترسیل کی بندش، 20 جنوری کو پورے صوبے کو جام کرنے کا اعلان، ٹرک اونر ایسوسی ایشن

اوتھل:ایرانی ڈیزل کی ترسیل کی بندش کے خلاف صوبہ بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی تیاریاں ٹرک اونر ایسوسی ایشن کی کال پر تمام ٹرکیں کھڑی کردی گئیں 20 جنوری کو پورے صوبے کو جام کرنے کا اعلان,وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملک بھر میں ایرانی ڈیزل کی ترسیل کی بندش کا اعلان کیا تھا جس پر ٹرک اونر ایسوسی ایشن بپھر گئے ہیں اور احتجاجا تمام ٹرکیں ضلع لسبیلہ کے شہر وندر کے قریب ناکہ کھارڑی پر کھڑی کرکے 20 جنوری کو ایک بڑے احتجاج کا اعلان کردیا ہے اور پورے بلوچستان کے چھوٹے بڑے شاہراہوں کو بلاک کردیا جائے گا اور مکران کوسٹل ہائی وے اور قومی شاہراہ بلاک ہونے سے ہزاروں مسافر رل جائیں گے,ٹرک اونر ایسوسی ایشن عہدیداران کریم کلیئرزئی،حاجی ظفر آوارانی،حاجی راوت رئیسانی،سراج ابابکی،عبدالوحید کلیئرزئی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایرانی تیل کی ترسیل کو بند کرکے پورے بلوچستان میں 22 لاکھ افراد کو بے روز گار کردیا ہے 20 جنوری کو دما دم مست قلندر کرینگے،انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو پہیہ جام ہڑتال سے مسائل حل نہ ہوئے تو وزیراعلی بلوچستان اور پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کا گھیراو کیا جائے گا اور حکومت بھی فوری طور پر ایرانی ڈیزل کی ترسیل کو قانونی شکل دے کر عوام کو بے روزگار ہونے سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں