راستہ نہ کھولتے تو ہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے: مولانا فضل الرحمٰن
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ اگر یہ لوگ راستہ نہ کھولتے توہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑے محتاط لہجے میں گفت گو کر رہے ہیں، ہمیں ان کی طاقت معلوم ہے، یہ بازوآزمائے ہوئے ہیں، راولپنڈی میں 5 فروری کو بڑا جلسہ ہو گا۔
Load/Hide Comments


