دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر کو بہترین اداکار قرار دیدیا
بھارت کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کو بہترین ادکار قرار دے دیا اور کہا ہے کہ ان میں اب بھی بچپنا موجود ہے۔ دیپیکا اور رنویر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والے جوڑیوں میں سے ایک ہیں، انھوں نے نہ صرف ساتھ میں بلاک بسٹرز فلموں سے مداحوں کے دل جیتے بلکہ انفرادی طور پر بھی اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دیپیکا نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور انھیں ’بہترین اداکار‘ بھی قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ بطور اداکار، رنویر کی صورت میں ہمیں کافی لمبے عرصے کے بعد ایک بہترین اداکار ملا ہے۔دیپیکا نے اپنے شوہر کو ہر اداکار سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحتیوں کا کوئی ثانی نہیں، میرا نہیں خیال کہ موجودہ دور میں ان جیسا کوئی اداکار ہو۔ خوبرو اداکارہ نے کہا کہ آپ اکثر اداکاروں کو کرداروں میں ڈھلا دیکھتے ہیں، لیکن رنویر جب کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو وہ نہ صرف اس کردار میں ڈھل جاتے ہیں بلکہ اس کردار میں منتقل ہوجاتے ہیں، اور میں نے کافی عرصے تک ایسی چیز نہیں دیکھی۔دیپیکا نے کہا جو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیاں ہیں اور جو ان کی شخصیت ہے وہ سب کے سامنے ہے، لیکن ذاتی طور پر وہ ایک بڑے دل کے مالک ہیں، ان کا حسِ مزاح، ان کی کامیابیاں، ان کی صلاحتیں اور ان کی گرم جوشی بھی اسی طرح واضح ہے۔ ساتھ میں دیپیکا نے یہ بھی بتایا کہ رنویر سنگھ میں اب بھی بچپنا موجود ہے، وہ اب بھی اپنی خواب و خیالی دنیا میں رہتے ہیں۔