اسپین کے شہر میڈرڈ میں دھماکہ، عمارت کی 6منزلیں تباہ
میڈرڈ:اسپین کے شہر میڈرڈ میں خطر ناک دھماکہ عمارت کی 6منزلیں تباہ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسپین کے شہر میڈرڈ میں دوپہرکو ایک 8منزلہ عمارت میں خطرناک دھاکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کی 8منزلیں مکمل تباہ ہوگیئں،دھماکہ کے بعد آسمان پر دھوئیں کا بادل نمودار ہوا۔ رپورٹس کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں عمارت میں رہائش پذیر افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کے امکانات ہیں۔پولیس نے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گلی میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے، تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چلایا جاسکا
Load/Hide Comments


