پی ڈی ایم بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا پرچار کر رہی ہے، مراد سعید
اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا ہے،این آر او لیگ والے روزانہ سرکس لگانے آ جاتے ہیں، جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پارٹی فنڈز سے متعلق دستاویزات 6 ہفتے میں جمع کرانا تھی، دونوں پارٹیوں کے الیکشن مہم کے اخراجات بھی افشاں ہوتے ہیں، وفاقی وزیرنے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی تحریک میں ہندوستان کے منفی پروپیگنڈے کا پرچار کر رہی ہے شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان، پاکستان میں انتشار پھیلانے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو این آر او نہیں ملا تو ڑکوں پر نکل آئے ہیں،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا ہے، یہ ریکارڈ نہیں دکھا رہے ہیں کیونکہ کیس میں ایک اور پانامہ نظر آئے گا، پیپلز پارٹی نے بیرون ملک کمپنی سے فنڈنگ لی ہے اور ان کو امریکہ، برطانیہ میں کمپنیاں سامنے آنے کا ڈر ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مالاکنڈ، پشاور، لاہور کے جلسے ناکام ہوئے، اب ان کی تحریک میں کچھ باقی نہیں ہے، عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان کے گھر کی شادی میں مودی آتا ہے، نواز شریف نے کٹھمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی، نواز شریف کو کال آتی ہے کہ سجن جندال کو ویزا جاری کریں، کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا لیکن نواز شریف اس کا نام لیتے شرماتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بہت بڑی ہے اور یہ لوگ صرف مہرے ہیں، اپوزیشن کے لوگوں نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور جیت کو بھی متنازع بنانے کی حتیٰ الامکان کوششیں کی ہیں۔(اح+م ا)


