ڈائریکٹوریٹ کالجز بلوچستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں،بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی
لاہور:بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کچھ طلباء تنظیمیں اور گروہ ڈائریکٹوریٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ میں ملوث ہیں جن کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں.
ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ نے بلوچستان سے طلباء کو دیگر صوبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئیے بھیجا ہے جن کی سلیکشن میرٹ پر کی ہے. ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں.
ہر سال سینکڑوں طالب علم ان سیٹوں پر دیگر صوبوں میں پڑھنے جاتے ہیں. جنہیں کبھی کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑا.
بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی امید کرتی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ اپنا کام بِنا کسی دباؤ کے سر انجام دے گا
Load/Hide Comments


