بھارت نے دریائے چناب پر بجلی گھربنانے کی منظوری دیدی

سری نگر(انتخاب نیوز)نئی دہلی نے پاکستان کے اعتراضات اور تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی کے منصوبے کو پایہ? تکمیل تک پہنچانے کی منظوری دی ہے۔وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں نئی دہلی میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر منصوبے کی منظوری دی گئی۔منظوری ملنے کے بعد حکام نے بتایا کہ پن بجلی کا یہ منصوبہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر پانی کے بہاو? پر تعمیر ہو گا۔حکام کے مطابق اس 850 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے کو لگ بھگ 52 ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔’ریٹل’ نامی اس منصوبے کا سنگِ بنیاد بھارت کے سابق وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے 25 جون 2013 کو رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں