کریمہ بلوچ کے جسدخاکی کی بے حرمتی کیخلاف شڑڈاؤن ہڑتال

کراچی(انتخاب نیوز) کینیڈا میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی بلوچ رہنما کریمہ بلوچ کے جسد خاکی کو ان کے لواحقین کی مرضی کیخلاف تمپ منتقلی و انکے چاہنے والوں کو ان سے دور رکھنے و میت کی بے حرمتی کیخلا ف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بلوچستان کے مختلف علاقے کیچ، بلیدہ و دیگر علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، ہڑتال کے موقع پر کاروباری مراکز و مارکیٹیں بند رہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں