چین کی جانب سے گوادر پولیس کو موٹرسائیکلیں،لیپ ٹاپ اور سیکورٹی کیبنٹ فراہم

گوادر(بیورورپورٹ) چین کی طرف سے چائنا ایڈ کے تحت گوادر پولیس کیلئے 40 موٹر سائیکل،10لپ ٹاپ اور 10 سیکورٹی کیبنٹ کی فراہمی,تقریب کا انعقاد۔کراچی کے قونصل جنرل مسٹر Li Bijian اور COPHC کے چیرمینژونگ باؤ ژنگ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر فرحان زاہد،ایس ڈی پی محمد مراد،اور محمد ابراہیم محمد حسنی کی شرکت،اس موقع پر قونصل جنرل Li Bijian نے چائنا ایڈ تحت گوادر پولیس کیلئے چالیس موٹرسائیکلیں، 10 عدد چیک پوسٹ کیبنٹ اور 10 عدد لیپ ٹاپس ایس ایس پی گوادر ڈاکٹر فرحان ذاہد کے حوالے کردیئے. COPHC کے چیئرمین ڑانگ باؤڑنگ بھی ان کے ہمراہ تھے. قونصل جنرل کراچی Li Bijian نے کہاکہ گوادر پولیس کی شہر کیلئے سیکورٹی اقدامات اور خدمات قابل ستائش ہیں، ہماری حکومت پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، موٹر سائیکلیں،کمپیوٹرز اور سیکورٹی کیبنٹ گوادر پولیس کیلئے تحائف ہیں،پولیس کی استبداد اور ٹریننگ سمیت دیگر معاملات کے لئے تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا،اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر فرحان زاہد نے کہا کہ گوادر پولیس دستیاب وسائل کے تحت شہر کی سیکورٹی کیلئے سرگرم عمل ہے چین کے زیر انتظام جاری مختلف پروجیکٹ کی سیکورٹی کیلئیگوادر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طورپر چوکس ہے،علاوہ ازیں گوادر پورٹ پر چینی حکومت کی تعاون سے قائم گوادر ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن دستکاری سینٹر کا بھی افتتاح کیا. اس موقع پر چینی قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا تھا کہ چائینہ اور پاکستان دو برادر ملک ہیں، چینی حکومت پاکستانی عوام کو ہنر اور فنی علوم سیکھانے کیلئے تعاون کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ دستکاری سینٹر کھولنے کا مقصد یہاں کی باہنر خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے گوادر پولیس کیلئے چالیس موٹر سائیکلیں، پولیس کے جوانوں کیلئے چیک پوسٹ کیبنز اور لیپ ٹاپس کے تحفے پاک چین دوستی کی یادگاریں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں