مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی

مشی گن: امریکا کی مشہور میگا ملینز لاٹری کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام مشی گن کی ایک خوش نصیب خاتون نے جیت لیا جس نے ایک ارب ڈالر کا انعام اپنے نام کیا یہ 160 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔جیت کا اعلان تو کیا گیا تاہم اس میں فاتح خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگرچہ یہ ایک ارب ڈالر کی لاٹری ہے لیکن ٹیکس میں کٹوتی کے بعد 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم اسے ملے گی۔ یہ خوش بخت ٹکٹ ڈیٹرائٹ کی نواح سے خریدا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں