سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر تحقیقاتی رپورٹ طلب

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے نیب سے ملزمان کے خلاف ہونے والی تحقیقات رپورٹ17 مارچ تک طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی دوران نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ نثار کھوڑو کے خلاف انکوائری جاری ہے نثار کھوڑو کے خلاف محکمہ فوڈ میں کرپشن سے متعلق انکوائری کی جاری ہے اسی انکوائری میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں۔نثار کھوڑو کی درخواست کو دیگر ملزمان کی درخواستوں کا یکجا کیا جائے عدالت نے ریماکس دیئے کہ محکمہ فوڈ میں کرپشن انکوائری تمام ملزمان کی درخواست یکجا کردیں عدالت نے نیب سے ملزمان کے خلاف ہونے والی تحقیقات رپورٹ17 مارچ تک طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں