تفتان سے کوئٹہ جا نے والی مسا فربس الٹ گئی،13افراد زخمی

چاغی: تفتان سے کوئٹہ جا نے والی تیز رفتارمسا فربس الٹ جا نے کے باعث 13افراد زخمی۔ تحصیلدار ظہور احمد بلوچ کے مطابق جمعرا ت کو تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پاک ایرا ن آر سی ڈی شاہراہ کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی بس میں سوار 13 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے لیو یز نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا مز ید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں