قومی ٹیسٹ ٹیم ڈیبیو کرنیوالے نعمان علی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے لفٹ ارم اسپنر نعمان علی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔


نعمان علی پاکستان کے چوتھے اسپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لیں، ان سے پہلے شاہد آفریدی ، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں