میڈیا سلیکٹڈ حکمرانوں کے زیر کنٹرول ہے،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے رپورٹ میں ایماندار حکومت کی کھلی کھول دی چوروں کے دور حکومت میں اتنی کرپشن نہیں تھی جتنی آج ہے ڈویلپمنٹ بند،مہنگائی عروج پر،نواز شریف کو چور ثابت کرنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے پاکستان کے تمام تر مسائل کاحل آئین پر عملدرآمد پارلیمنٹ کی بالادستی اور صاف وشفاف الیکشن میں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے راج کمار کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ،جاویداقبال اعوان،نثار احمد اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے راج کمار نے مسلم لیگ(ن) کی مرکزی وصوبائی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے میں میاں محمد نوازشریف اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچاؤں گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں قتل کئے گئے 11پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا جائے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مذکورہ واقعے کی انکوائری کر کے ہمیں انصاف دلائیں اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے راج کمار کو ساتھیوں سمیت خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے حالات اچھے نہیں چل رہے کیونکہ حکمرانوں کی جانب سے مسلم لیگی قیادت کے خلاف سیاسی بنیادوں پر انتقامی مقدمات قائم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی حکومت کو چور کہنے والوں کی ڈھائی سالہ کارکردگی پر ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ آئی ہے اگر نوازشریف چور تھا تو چور کی حکومت میں مہنگائی کنٹرول،ترقیاتی کام جاری تھے،جگہ جگہ موٹر ویز بن رہے تھے ایف17بھی بن رہے تھے جو قرضہ لیاجارہا تھا وہ زمین پر نظر بھی آرہا تھا لیکن آج ایماندار آیا ہے لیکن ملک میں ڈویلپمنٹ بند اور غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں ایماندار حکمران نے دو گناہ قرضے لئے لیکن ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ ہے کہ پاکستان میں 7فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے ترقی ہے اور نہ ہی عوام کے پا س روزگار بلکہ مہنگائی بھی عروج پر ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ایماندار صاحب نے ملک کو تباہی کی طرف گامزن کیا ہے میڈیا سلیکٹڈ حکمرانوں کی زیر کنٹرول ہے بلکہ حکومتی ناکامی کی وجہ اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اور تو اور افغانستان اور بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے ہیں ایماندار صاحب نے نواز شریف کو چور ثابت کرنے کیلئے پاکستان کوتباہ کردیا ملک میں دنیا کی بہترین ادارے ہونے کے باوجود نوازشریف پر کرپشن ثابت نہ ہوسکی اور کرپشن ثابت کرنے کیلئے ٹاسک براڈ شیٹ کو دیدیا لیکن وہ بھی کچھ بھی ثابت نہ ہوسکی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین پر عملدرآمد،پارلیمنٹ کی بالادستی اور صاف وشفاف الیکشن میں مضمر ہے۔


