پارلیمانی کمیٹی نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کو کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے سے روک دیا

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کو2لگژری کاریں خریدنے سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ پہلے سے موجود گاڑیوں میں سے کوئی گاڑی اپنے استعمال کے لئے رکھ لیں۔پارلیمانی کمیٹی برائے اکاؤنٹس نے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی طرف سے شاہ خرچیوں کا سخت نوٹس لیا تھا اور جواب طلب کیا تھا جس کے لئے ایک تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں