لکپاس،چیکنگ کے نام پر تنگ کرنے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک
کوئٹہ:ٹرانسپورٹرز نے چیکنگ کے نام پر بے جاتنگ کرنے پر لکپاس کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کردیاجس سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بعدازاں کامیاب مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔گزشتہ روز نواحی علاقے لکپاس کے مقام پر ٹرانسپورٹروں نے روڈ کو احتجاجاََ بلاک کردیاجس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناٹرانسپورٹروں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ چیکنگ کے نام پر تنگ کیاجارہاہے۔بعدازاایف سی اہلکاروں اور ٹرانسپورٹروں کے مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


