ہزارہ نوجوان انتہاپسندی کیخلاف بھرپور مزاحمت کررہے ہیں،عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے ہزارہ قوم اور نوجوان نسل کو خطے کی سیاست پر گہری نظر رکھنے اور پل پل بدلتی صورتحال کا دقیق نظروں سے مشاہدہ کرنے کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہی شہید یوسفی کے آرمانوں کی تکمیل کے سلسلے میں اہم اور ذمہ دارانہ کرداراد ا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کااستعمال کرتے ہوئے زمینی حقائق کی بنیاد پر اپنے مستقبل کا تعین کریں ان خیالات کااظہا انہوں نے ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام شہید چیئر مین حسین علی یوسفی کی بارہویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے ہزارہ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے ایچ ایس ایف کے صدر ناظر حسین لطیف،کیبلاغ آزر کی کے صدر محمد علی تورانی ایچ ڈی پی کے رکن مرکزی کونسل عصمت پاری اور منظور حسین نے بھی اظہار خیال کیا عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ہمیں اور ہماری قوم کو خود اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہوگا ان کی قومی سیاسی جماعت صوبہ،ملک اور خطے کی سیاسی صورتحال میں اپنا کردارادا کررہی ہے ہم ذمہ دار ہے کہ شہید چیئر مین دیئے ہوئے رہنماء اصولوں کے اندر رہتے ہوئے ہزارہ قوم کے وسیع ترمفادات کیلئے حکمت عملی اور لائحہ عمل طے کریں اور قوم کو ان سے باخبر رکھتے ہوئے برادر اقوام کیساتھ سیاسی وسماجی روابطہ کے قیام کو مضبوط تر بنائیں ہمارے لئے اس وقت اہم ترین ایشو نوجوان اور نئی نسل کو بہتر اور اچھی تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے نوجوان نسل ذہن میں رکھیں کہ ان کا اور قوم کے مستقبل کا انحصار بہترین اور معیاری تعلیم سے وابستہ ہے اگر ان نوجوانوں نے سنجیدگی کے ساتھ اپنے اور قوم کی بہتر مستقبل کی طرف توجہ نہیں دی تو آئندہ چند سالوں کے بعد ہمارے معاشرے میں صرف ڈگری یافتہ جاہل رہ جائیں گے جو بذات خود قوم کی اجتماعی پسماندگی کا سبب بن جائے گی پارٹی رہنماء نے کہا کہ ہم شرو ع دن سے قومی اداروں کی اہمیت اور ان کے استحکام کی باتیں کررہے ہیں قومی ادارے مضبوط ہونگے تو ان کی کارکردگی میں تسلسل اورمضبوطی آتی جائیگی جس کے بعد قوم کوا چھے اور بہتر نتائج ملنا شروع ہوگا مگر ابھی تک ایک کثیر تعداد پر مشتمل لوگوں کو اداروں کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں ہوسکا ہے ایسے لوگ اداروں پر قبائلی شخصیات کو ترجیح دینے کی کوششیں کرتی ہے جس کی وجہ سے بعض لوگوں کی نظروں میں ہزارہ قوم میں اختلافی صورتحال کا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ ایچ ڈی پی کا اختلاف مذہبی وقومی انتہاء پسندوں کے ساتھ ہے ہم ہر طرح کی انتہاء پسندی کو قوموں کی ترقی کے راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کررہے ہیں ہماری یہ مزاحمت آج سے نہیں بلکہ یہ کئی دہائیوں پر مشتمل ایک ٹھوس موقف ہے ہماری جماعت کسی مذہب یا کسی کے عقیدے کے خلاف نہیں بلکہ ہم مذاہب اور تمام عقائد کا احترام کرتے ہیں ہم ایسے مذہبی طبقے کے خلاف ہے جو ہمارے نوجوان کے عقیدے کااستعمال اپنے بیرونی آقاؤں کے مفادات کیلئے کرتے ہیں اور یہ طبقہ ہمیشہ سے قوم کو دھوکے میں رکھ کر ان کے مذہبی جذبات کا غلط فائدہ ا ٹھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایچ ایس ایف تعلیمی اداروں میں طلباء کی رہنمائی کیلئے سائنسی بنیادوں پر عمل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اتھائیں طلباء کے نمائندہ تنظیم ہونے کی حیثیت سے ایچ ایس ایف پر فرض عائد ہوتا ہے کہ یہ ادارہ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ تعلیمی اداروں سے بہترین طالبعلم پیدا ہوکر قوم،صوبہ اور ملک کیلئے قابل فخر کردار ثابت ہوسکیں والدین اپنے بچوں کے سرگرمیوں اور تعلیمی تسلسل سے آگاہ رہنے کیلئے ان پر گہری نظر رکھیں اور دیکھیں کہ ان کابچہ حصول تعلیم کے ساتھ کن معاشرتی سرگرمیوں دلچسپی لے رہے ہیں اگر بچے مثبت معاشرتی واجتماعی عمل کا حصہ بن رہے ہیں توان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر کے اسے معاشرے کا ایک بہتر فرد بنانے میں اپنا کردارادا کریں اور اگر طالبعلم منفی سرگرمیوں کا حصول بن گئے ہیں تو اسے فوری طور پر روکھ کر قوم وملک کو نقصانات سے بچائیں مقررین نے شہید یوسفی کے قومی،اجتماعی،سیاسی،سماجی،ثقافتی،ادبی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے رہنماء اصولوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنانے رکھنے کے عزم پر کاربند رہنے کاعہد کیا۔


