عربی زبان کی اہمیت زیادہ ہے،رحمن ملک و اعتزاز قرانی آیات نہیں پڑھ سکتے،مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عربی زبان پڑھانے کی اہمیت زیادہ ہے سینیٹ فلور کے ہال کے گیٹ پر عربی میں لکھے گئے جملوں پر اعتراض ہے،ہال کے گیٹ پر خروج لکھا ہے جس کے معنی ہے خارج کرنا نکالنا جبکہ ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں عربی لازمی پڑھائی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے سینٹ فلور کے ہال کے گیٹ پر عربی میں لکھے گئے جملوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہال کے گیٹ پر خروج لکھا ہے جس کے معنی ہے خارج کرنا نکالنا جبکہ ایسے نہیں ہونا چاہیے رحمان ملک،اعتزاز احسن اور وفاقی وزیر سرور خان قرانی آیات صیح نہیں پڑھ سکتے عربی زبان پڑھانے کی اہمیت زیادہ ہے، اعتزاز احسن، رحمان ملک اور غلام سرور کو چھوٹی سورتیں نہیں آئیں،اعتزاز احسن اور رحمان ملک کو سورت اخلاص اور غلام سرور خان کو سورت الناس نہیں آئی، پارلیمان میں اخراج لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب نکالنا ہوتا ہے، میں نے اسپیکر سے بحث کی یہاں مخرج یا خروج لکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں