پرائیویٹ جاسوس جیک پلاڈینو قاتلانہ حملے میں ہلاک
سان فرانسسکو: امریکا کا ایک انتہائی فعال پرائیویٹ جاسوس و تفتیش کار جیک پلاڈینو 76 برس کی عمر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ اس کے موکلوں میں صدور اور کارپوریٹ جاسوسوں سے لے کر اسکینڈلز کا شکار ہالی وڈ کے ستارے اور کچھ منشیات کے بڑے اسمگلرز شامل رہے۔ وہ اپنے گھر کے باہر ڈکیتوں سے اپنا کیمرا چھینے جا نے کی کوششوں سے بچاؤ میں شدید زخمی ہوا۔اس کے دماغ پر شدید چوٹیں لگیں۔اس نے گرتے ہوئے اپنا کیمرا نہیں چھوڑا اور اس سے لی گئی تصویر دو ملزمان کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہوئیں۔اپنے 40 سال پر محیط اپنے کیرئیر میں پلاڈینو نے پسندیدہ یا ناپسندیدہ شخصیات کے لئے کام کیا۔1992 میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اپنے مشہور زمانہ سیکس اسکینڈل کو حل کر نے کے لئے پلاڈینو کی خدمات حاصل کی تھیں۔وہ مائیکل جیکسن سے کروڑوں ڈالرز کے تصفیہ کیس میں ایک 14 سالہ لڑکے کا تفتیش کار رہا۔مائیکل جیکسن پر اس لڑے کو ورغلانے کا الزام تھا۔پلاڈینو نے 1999 میں تحقیق و تفتیش سے متعلق ایک فلم میں بھی کام کیا۔وہ وکلا برادری کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا تھا۔


