بلوچستان کے صوبائی وزیرکے بیٹے میں کورونا وائرس کی تصدیق

کوئٹہ: بلوچستان حکومت میں شامل ایک صوبائی وزیرکے بیٹے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے گھر میں آئی سولیشن میں منتقل کردیاگیا، باوثوق ذرائع نے این این آئی کوبتایا کہ ایک صوبائی وزیر کا بیٹا جو حال ہی میں بیرو ن ملک سے واپس آیا ہے کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وائرس کی موجود گی کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کو صوبائی وزیر کی درخواست پر کوئٹہ میں انکی رہائشگاہ پر آئی سولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں