کوئٹہ، ایرانی کونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کے باعث دھماکہ

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایرانی کونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کے باعث دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے جمعہ کو ایرانی کونصلیٹ کوئٹہ میں صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایرانی کونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کی وجہ سے کم نوعیت کا دھماکہ ہوا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ گیزر کچن کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس میں کچھ دیر سے گیس لیک ہو رہی تھی جوں ہی گیس جمع ہوئی تو گیزر دھماکے سے پھٹا انہوں نے کہا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں تعمیرات کام جاری ہے جبکہ کونصلیٹ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل اور انقلاب ایران کی 42سالگرہ کے موقع پر بند تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں