کوئٹہ دھماکہ ، بشریٰ رند نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے دھماکہ میں 2افراد کی شہادت اور 3افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا،محترمہ بشریٰ رند نے 24 گھنٹے میں متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ بشریٰ رند نے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا پرامن ماحول خراب کرنے کیلئے بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بلکہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند صاحبہ
شہریوں کی حفاظت کے لئے مزید ٹھوس اقدامات اور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بشریٰ رند کی دھماکہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کر فراہمی کی ہدایت محترمہ بشریٰ رند کی شہید ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا ۔


