مظفر آباد، پی ڈی ایم جلسے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے
مظفر آباد : مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائیپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جب تقریر کرنے لگیں تو انہوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگوائے، جس پر جلسے میں موجود چند خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے
Load/Hide Comments


