کوئٹہ،دھماکہ ٹائم ڈیوائس مقناطیسی بم سے کیا گیا،بی ڈی ایس
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے بم دھماکہ ٹائم ڈیواس مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا جو ریلی میں شریک ایک مزدا ٹرک کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔ دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ دھماکہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے بعد بتایا کہ دھماکا ٹائم ڈیواس مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا جو ریلی میں شریک ایک مزدا ٹرک کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔ دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ڈی ایس پی پولیس کوئٹہ سید عاصم شاہ نے بتایا کہ جمعہ کو عصر کے وقت کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی گزر رہی تھی۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پانچوں افراد ریلی میں شریک تھے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں میں ملک محمد اسماعیل کا تعلق کوئٹہ اور محمد ندیم کا تعلق مستونگ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ دھماکہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے بعد بتایا کہ دھماکا ٹائم ڈیواس مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا جو ریلی میں شریک ایک مزدا ٹرک کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔ دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کوئٹہ میں مقناطیسی بم کا یہ اپنی نوعیت کا بظاہر پہلا واقعہ ہے۔


