بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان صوبے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 95رہ گئی جبکہ کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18849ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان میں 566افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 511افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کل 18849مریضوں میں سے اب تک 18558صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 95رہ گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 196 ہے جبکہ زیر علاج ایک مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہے تاہم کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں
Load/Hide Comments


